ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوئیڈا میں اومنی اور بس کی خطرناک ٹکر؛ تین لوگوں کی موقع پر موت، دو شدید زخمی

جوئیڈا میں اومنی اور بس کی خطرناک ٹکر؛ تین لوگوں کی موقع پر موت، دو شدید زخمی

Thu, 07 Sep 2017 13:30:24    S.O. News Service

کاروار7/ستمبر (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے جوئیڈا تعلقہ میں بس اور ماروتی اومنی کے درمیان  ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت شانور تُکارام ملّا، پرکاش ششی کانت دیسائی اور کیشو کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت کریپّا اور شیٹیا وڈّر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر بیلگام اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حادثہ بدھ کی صبح  قریب دس بجے   اُس وقت پیش آیا جب ماروتی اومنی پر سوار جوئیڈا تعلقہ کے رام نگر کے پانچوں لوگ رام نگر سے گوا جارہے تھے، رام نگر سے کچھ ہی فاصلے پر خانہ پور پولس تھانہ حدود میں ان کی ماروتی گوا  سے آنے والی کدمبا بس سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ماروتی کے چیتھڑے اُڑگئے، اور ماروتی پر سوار پانچ میں سے تین لوگوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔

خانہ پورپولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے۔


Share: